وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020 09:47am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان  نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں وائرس سے لڑنے کی طاقت عطا ء فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس میں مبتلا گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ عمران اسماعیل کو جلد صحت یاب کرے  اور انہیں کورونا سے لڑنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کوروناوائرس کا شکارہوگئے تھے جس کی تصدیق انہوں نے خود ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی تھی،گزشتہ روز بخارمحسوس ہونے پرٹیسٹ کروایا گیا تھا۔